اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعوی کیا ہے کہ یہ دھماکے، آج وردوج کے قریب ارخچک کے علاقے میں ہوئے جس میں افغان نیشنل آرمی کے دس اقراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے۔طالبان کے اس دعوے کی ابھی تک آزاد ذرائع سے تصدیق یا تردید نہیں ہوئی ہے۔دوسری جانب افغانستان کے صوبے نورستان کے سکورٹی حکام نے ا س صوبے کی دوآب کمشنری کو طالبان کے چنگل سے آزاد کرالیا ہے۔ فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق سکورٹی فورسیز، طالبان کے خلاف کاروائی میں صوبۂ نورستان کی دو آب کمشنری کو دوبارہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے ۔ اس کاروائی میں طالبان کے 28 افراد منجملہ اس گروپ کے کمانڈر ملا نعمت اللہ اور آقا محمد نامی دو کمانڈر ہلاک اور متعدد زخمی کردیئے گئے تاہم زخمیوں کی صحیح تعداد کا ذکر نہیں کیا گیا ہے۔ اس کاروائی میں دو پولیس اہلکار بھی مارے گئے ہیں۔ صوبۂ نورستان، افغانستان کا ایک ناامن علاقہ ہے جو پاکستان کے پڑوس میں واقع ہے جس پر وقتا فوقتا طالبان، حملے کرتےرہتے ہیں۔
.......
/169